ETV Bharat / state

بس اور بولیرو میں تصادم، دو ہلاک - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج میں گورکھپور۔ سونولی روڈ پر جنگل ٹریٹ ہوٹل کے نزدیک جمعرات کی صبح سونولی ڈپو کی روڈ ویز بس اور بولیرو کی درمیان زوردار ٹکر ہوگئی جس میں بولیرو ڈرائیور اور ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

بس۔بولیرو کی ٹکر، دو ہلاک
بس۔بولیرو کی ٹکر، دو ہلاک
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 10:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:33 PM IST

پولیس کے مطابق زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں حالت نازک ہونے پر انہیں گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پھریندر علاقے کے پپرا تحصیل دار باشندہ سجیت یادو اپنی ماں رام پتی دیوی(60) کو لے کردوا کرانے گورکھپور جارہے تھے۔ ان کے ساتھ سجیت کی بہن چانمتی دیوی بھی تھی۔

ان کی گاڑی پھریندر کمپیئر گنج جنگل میں ایک ہوٹل کے نزدیک پہنچے تھے کہ سامنے سے آرہی سونولی ڈپو کی روڈ ویز بس سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں ڈرائیور روی کانت(30) اور رام پتی دیوی کی موت ہوگئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.