مہاراجہ سہیل دیو جینتی کے موقع پر مئو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے دوران نمائش بھی لگائی گئی، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے فلاحی پروگراموں کو ڈسپلے کیا گیا۔
پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ اور پولس کپتان سمیت تمام اعلی افسران موجود رہے ۔ محکمہ صنعت کی جانب سے نسب کئے گئے اسٹال پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والی اسکیموں کی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔
محکمہ صنعت کے ڈپٹی کمشنر صغیر احمد کے مطابق اسکیم کے تحت مئو میں نوجوانوں کو ٹول کٹ کے استعمال کی مخصوص تربیت دی جا رہی ہے۔اس اسکیم میں نوجوانوں کو پاور لوم کے پرزوں کی جانکاری اور اس کی مرمت کے طریقہ کار کی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛
جونپور:پردھان کا گولی مار کرقتل
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ابھی تک مئو ضلع میں پہلے بیچ کے 250 افراد کو ٹریننگ دی جا چکی ہے ۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لئے محکمہ صنعت کی جانب سے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔