مہاچوپال سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے گاؤں کے باشندوں کو بتایا کہ گاؤں کی ترقی عوام کے تعاون کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ اس کے لئے گاؤں والوں کو اپنی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہاچوپال میں تمام محکموں کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں وہ اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا کہ یہاں کے دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے۔ مہاچوپال میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے تمام اہلکاروں کو ہدایات دی کہ وہ تمام استفادہ کنندگان کو صد فیصد فائدہ پہنچایا جائے جس سے یہ گاؤں مثالی بن سکے۔
مہاچوپال میں مثالی گاؤں شاہ پور کی ترقی کی تفصیلات پیش کی گئی جس میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے 654 کے مقابلے 504 کارڈ بنائے ہیں۔ منریگا کے تحت 145 جاب کارڈ، کسان سمان ندھی سے 484، 56 افراد کو ضعیفی پینشن اور 20 کو بعیوی پینشن کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔