مرادآباد:اتر پردیش حکومت کی ہدایت پر مدارس کے سروے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔مرادآباد میں مدارس کے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مدارس انتظامیہ سے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔Madrasa Survey Completed In Moradabad District In Uttar pradesh
اے ڈی ایم ایڈمنسٹریٹو سریندر سنگھ نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مرادآباد میں مدارس کے سروے کا کام مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے ۔اب اس کی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی۔
اے ڈی ایم کے مطابق اس بار حکومت کی جانب سے غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے لئے سروے رپورٹ 20 تاریخ تک پیش کی جانی تھی، ضلع انتظامیہ نے مقررہ تاریخ سے پہلے سروے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب اس کی رپورٹ سامنے آئے گی۔ حکومت کو سروے کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:Survey on Madrasas اترپردیش میں سات ہزار سے زیادہ غیر تسلیم شدہ مدارس، سروے
انہوں نے کہاکہ ضلع مرادآباد میں 859 تسلیم شدہ مدارس ہیں اور 585 غیر تسلیم شدہ مدارس ہیں، تمام غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کیا گیا ہے،اس دوران تمام لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا۔Madrasa Survey Completed In Moradabad District In Uttar pradesh