ETV Bharat / state

UP Madrasa Board Exams یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا امتحان شروع - اترپردیش حکومت کے وزیر اقلیتی بہبود دھرم پال سنگھ

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 1:15 PM IST

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رکن قمرعلی سے گفتگو

لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے جو کہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ وہیں امتحان سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھی۔ اترپردیش حکومت کے وزیر اقلیتی بہبود دھرم پال سنگھ نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے17 مئی تا 24 مئی 2023 تک منعقد ہونے والے سکنڈری ( منشی/مولوی ) سینئرسیکنڈری(عالم) کامل و فاضل امتحان کو صاف ستھرا انداز میں منعقد کیا جائے اور امیدواروں کے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا جائے۔ ریاست کے 73 اضلاع سے 169796 طلبا اس امتحان میں شریک ہوئے جن کے لیے 539 امتحان مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ دھرم پال سنگھ نے ہدایت دی کہ امتحان مراکز کی نگرانی اور موثرکارروائی کے لیے نامزد افسران اپنے منطقہ میں قیام کریں اور ایک موبائل ٹیم بنا کر امتحان مراکز کا اچانک موقع معائنہ کریں۔ ریاستی وزیر آج ودھان بھون میں واقع اپنے دفتر میں مدرسہ بورڈ کے ذریعہ منعقد ہونے والے امتحان کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ امتحان کی نگرانی ہیڈ کوارٹر سطح پر بھی آن لائن کی جانا چاہیے اور نقل سے پاک امتحان کے انعقاد، تحریری جوابی پرچہ کی حفاظت کے لئے اضلاع کے ضلع اقلیتی بہبود کے افسران احتیاط اور ایمانداری سے کام کریں۔

ریاست کے ضلع مجسٹریٹ کی سطح پر سیکٹر مجسٹریٹ کو سٹیٹک مجسٹریٹ کے طور پر نامزد کرنے اور موبائل ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ایک سنٹرلائزڈ کنٹرول روم قائم کرکے تمام امتحان مراکز کی آن لائن ویب کاسٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جو امتحان مراکز کے ساتھ رابطہ کرکے ویب کاسٹنگ کے عمل کو مربوط کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں کہ امتحان مراکز کا سرکاری سطح سے بھی معائنہ کیا جائے گا۔ نقل سے پاک امتحان کی موثرنگرانی کے لیے نوڈل افسران کو نامزد کیا گیا ہے، اعظم گڑھ، وارانسی اور گورکھپور ڈویژن کےلے اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود آنند کماربستی اور اجودھیا ڈؤیژن کے یے انل کمار اسپیشل سکریٹری، لکھنور کانپور ڈویژنل کے لیے جے ریبھا ڈائرکٹر، ، مرادآباد اور بریلی، ڈویژن کے لیے گلاب سنگھ، جوائنٹ سکریٹری۔ ، پریاگ راج، مرزا پور، آگرہ ،علی گڑھ کے لیے ایس این پانڈے، جوائنٹ ڈائرکٹر، دیوی پاٹن ڈویزن کے لئے راہل گپتا ڈپٹی ڈائریکٹر اقلیتی بہبود کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں اسپیشل سکریٹری، محکمہ اقلیتی بہبود انل کمار، ڈائرکٹر، جے ریما، ڈائرکٹر، جوائنٹ سکریٹری، گلاب سنگھ، اورمدرسہ بورڈ کے رجسٹرار جگموہن سنگھ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasa Education Board Meeting یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں 2016 کے ضابطے میں ترمیم کے لئے مشورے طلب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.