میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے کمال پور علاقے میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں آج سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔اس جلسے میں ملک کے مختلف صوبوں سے تشریف لائے علماء کرام نے شرکت کی.
اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطاب میں مدارس اسلامیہ خاص کر مدرسہ دارالعلوم دیوبند کی ترقی کے لئے دعائیں کرائی گئی۔اس کے ساتھ ہی ملک میں امن سلامتی اور بھائی چارے کے ماحول کو قائم رکھنے کے لئے خصوصی دعاوں کابھی احتتام کیا گیا۔خصوصی دعاوں کے اہتمام کا مقصد ہمارے ملک سے منافرت کو ختم کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سے اس سال فارغ ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ یہاں فارغ ہونے والے طلباء ملک ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی درس تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی مدد سے ہی تعلیمی پسماندگی کو بھی دور کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں علم کی روشنی کو پیدا کیا جا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں:Two Day Conference اس رسم کو مٹایا جائے جو معصومین کے قول کے خلاف ہو: مولانا سید شمیم الحسن
انہوںنے کہاکہ علاقے میں ہندو مسلم اتحاد برقرار رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی جارہی ہے۔اس موقع پر علماء نے اپنے بیان میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی آمدنی کو خرچ کریں ۔اس کی بدولت روزگار میں برکت ہوگی ۔لوگوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔