ان ملازمین نو دنوں تک اپنی محنت اور حکمت عملی سے امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہیں آنے دی۔
جس کی وجہ سے کامیابی کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات مکمل ہوئے۔
دراصل وکاس بھون میں واقع ضلع اقلیتی بہبود افسر سون کمار کے دفتر میں امتحانات کی نگرانی اور امتحانی مراکز سے بہتر کوآرڈینیشن کے لئے کنٹرول روم کا قیام کیا گیا تھا۔
اس میں دونوں میٹنگ کے امتحانات کے لئے الگ الگ ملازم تعینات کئے گئے تھے۔
ان ملازمین نے امتحانات کے دوران تمام گائیڈلائین کو مستعیدی کے ساتھ عمل کیا۔
جس کے وجہ سے دوران امتحان کسی بھی قسم کی کوئی پرہشانی پیش نہیں آئی۔
یہی وجہ ہے کہ افسر بھی ان کے کام سے کافی خوش ہیں۔
وہیں اعزاز حاصل کرنے والے ملازم بھی کافی خوش نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ان امتحانات سے انہیں کافی کچھ نیا بھی سیکھنے کو ملا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آگے بھی ایسے ہی خدمات دیتے رہیں گے۔