ETV Bharat / state

Blood Donation Camp In Lucknow ندوۃ العما ء سے وابستہ افراد نے لہو عطیہ کر محبت کا پیغام دیا - پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار

آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے زیر اہتمام آج لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل کالج کے شتابدی بلڈنگ میں خون عطیہ کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا 23 افراد نے خون عطیہ کیا۔

ندوۃ العما ء سے وابستہ افراد نے لہو عطیہ کر محبت کا پیغام دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 6:12 PM IST

ندوۃ العما ء سے وابستہ افراد نے لہو عطیہ کر محبت کا پیغام دیا

لکھنو: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار مفتی ابوالقاسم ندوی نے بتایا کہ فورم وقت وقت پر کیمپ لگاتی ہے جس کا مقصد ہے کہ ہم سماجی فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہم لوگوں کا یہی پیغام ہے کہ اپسی بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب قومی، ہم اہنگی کے ساتھ سبھی قوم کے لوگ مل جل کر رہیں محبت کا پیغام دیتے ہیں اور نفرت کو ختم کرنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مدارس کے طلبہ اور ذمہ دار اساتذہ ہیں جو اپنا لہو دے کر کے سماج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مفتی ابوالقاسم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پورے طریقے سے یاد نہیں ہے لیکن اندازے کے مطابق یہ 19واں موقع ہے جب میں خون عطیہ کیمپ میں حصہ لے رہا ہوں اور اپنا خون دے رہا ہوں اور اسی طریقے سے اس کیمپ میں شامل ہونے والے تمام افراد ہیں جو اپنا خون دے کر کے سماج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں دور دراز علاقوں سے غریب بے سہارا لوگ علاج کے لیے آتے ہیں اور ایسے میں اگر ان کو خون کی ضرورت پڑتی ہے ان کے لیے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہذا ضرورت کے پیش نظر ہم لوگوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا ہے اور کئی ضرورت مندوں کو کارڈ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bypolls counting ضمنی انتخابات کی گنتی جاری، تریپورہ میں بی جے پی تو کیرالہ میں کانگریس کی جیت

ان کا کہنا ہے کہ مولانا علی میاں ندوی نے اس فورم کا قیام کیا تھا جس کا مقصد ہے کہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے ہم لوگ عوامی مقامات پر شجرکاری کرتے ہیں مریضوں میں پھل، بسکٹ اور ضرورت کے سامان تقسیم کرتے ہیں سردیوں میں ضرورت مندوں کے مابین کمبل تقسیم کرتے ہیں اور غریب علاقوں میں میڈیکل قائم کے ذریعے عوام کی مدد کرتے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ اج میڈیکل کالج میں عطیہ کیمپ لگایا گیا ہے اور ہم لوگوں کا یہی پیغام ہے کہ اپسی بھائی چارہ گنگا جمنی تہذیب کو زندہ رکھا جائے اور یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.