ETV Bharat / state

Lulu Group Sings Deal With UP لؤلؤ گروپ کا حکومت اترپردیش سے پانچ سو ملین ڈالر کا معاہدہ - لولو گروپ ڈائرکٹر جناب سلیم ایم اے

ریاستی وزیر دنیش پرتاپ سنگھ کی قیادت میں حکومت اترپردیش اور متحدہ عرب امارات کے ریٹیل گروپ لولو کے درمیان کاروباری معاہدے دبئی میں طے پائے گئے۔ اس کے تحت لولو گروپ نے 5سو ملین ڈالر کی یوپی سے پھل اور سبزیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ اترپردیش میں کاروبار کو مزید وسیع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ Lulu Group MOU Sign 500 Million Dollar Business

لولو گروپ کا 5سو ملیں ڈالر کی یوپی سے پھل اور۔سبزیاں خریدنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:36 AM IST

لکھنو: اترپردیش حکومت کے اسپیشل سکریٹری باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ محکمہ یوگیش کمار اور لولو گروپ ڈائرکٹر جناب سلیم ایم اے کے ذریعہ معاہدے پر دستخط گلف فوڈ-2023، دوبئی پروگرام کے دوران کئے گئے۔ معاہدے کے تحت لولو گروپ پورے اترپردیش سے 500 ملین امریکی ڈالر قیمت کی سبزیاں اور پھلوں کی خریداری اور برآمدات اپنے 247 ہائپرمارکیٹ کے توسط سے کرے گا۔ اس سے سبزیوں اور پھلوں کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ ان کے ذریعہ پیدا کردہ پھل اور سبزی ریاست سے برآمد ہو کر بیرونی ملک میں بھی فروخت ہوں گی۔

اترپردیش کے وزیر باغبانی دنیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ اس معاہدہ نامہ سے ریاست کے زرعی اور باغبانی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں کاشتکاروں کی آمدنی دو گنا کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسی زمرے میں اس ایم او یو کے توسط سے اترپردیش کے کاشتکاروں کو تیار کردہ مصنوعات کو بیرون ممالک میں بھیجنے کی مدد ملے گی۔اس سے کاشتکاروں کی اقتصادی حالات میں بہتری آئے گی۔

لولو گروپ کا 5سو ملیں ڈالر کی یوپی سے پھل اور۔سبزیاں خریدنے کا فیصلہ
لولو گروپ کا 5سو ملیں ڈالر کی یوپی سے پھل اور۔سبزیاں خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایاکہ ریاستی حکومت کاشتکاروں کو مختلف اسکیموں کے توسط سے متعدد قسم کی اقتصادی مد بھی فراہم کرا رہی ہے۔ ریاست کے کاشتکاروں کو باغبانی کاشت کے لئے انکی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ریاست کے ترقی پذیر کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً مختلف پروگرام منعقد کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے واسطے اعزاز سے نوازا بھی جاتا رہا ہے۔

وزیر باغبانی نے بتایاکہ لولو گروپ کے فی الوقت 10ممالک میں 247ہائپر مارکیٹ اور شاپنگ مال ہیں اور بھارت میں بھی اس کی کثیر مقدار موجود ہے۔لولو گروپ اترپردیش، دہلی، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹر، جموں وکشمیر، تملناڈو، کرناٹک اور کیرل میں اپنا کاروبار کر رہا ہے اور ہندستان کی فوڈ پروسیسنگ اور فوڈ ایکسپورٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال بھارت کے وسط مشرق میں ایک بلین امریکی ڈالر (8000کروڑ روپئے) قیمت کی غذائی اور زرعی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔

لولو گروپ کے چیرمین یوسف علی نے کہاکہ وہ اترپردیش حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرکے بیحد خوش اور پر جوش ہیں۔ اس سے ریاست کی برآمدات کو مزید فروغ ملے گا اور زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کو بھی مدد ملے گی۔ ہم بین الاقوامی بازاروں کےلئے سبزیاں اور پھلوں کا پروسیسنگ اور پیکیجنگ سینٹر قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Raghuraj Singh's Controversial Statement : اکھلیش یادو کے خلاف ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ کا متنازعہ بیان

اترپردیش سے برآمد ہونے والی خاص زرعی پیداوار میں آم، موسمی سبزیاں، پھلوں کو کاشتکاروں سے مناسب و واجب قیمت پر خرید کر اپنے ہائپر مارکیٹ کے توسط سے بھی فروخت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.