ETV Bharat / state

Triple Talaq Case in Lucknow خاتون کا شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 8:04 AM IST

Updated : Mar 18, 2023, 8:54 AM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر جہیز کے لیے تین طلاق دینے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم شوہر نے پانچ لاکھ جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ایسا کیا۔

Triple Talaq Case in Lucknow
Triple Talaq Case in Lucknow

لکھنؤ: لکھنؤ کے تالکٹورہ کوتوالی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں پر مقدمہ درج کراتے ہوئے شادی کے دو سال بعد فون پر تین بار طلاق دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے بعد خاتون اپنے گھر والوں کے ساتھ چلی گئی اور جمعہ کو مقدمہ درج کرایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ملزم شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے۔ خاتون نے اپنے شوہر، ساس، سسر اور بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے پانچ لاکھ روپے جہیز لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب یہ مانگ پوری نہیں ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو اس کے گھر بھیج دیا اور فون پر تین طلاق دے دی۔

مزید پڑھیں: Triple Talaq Case پھلواری شریف میں ایک خاتون نے تین طلاق کا مقدمہ درج کرایا

کیس کی تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر 2021 کو تالکٹورہ چاند والی گلی کی رہائشی خاتون کی شادی بازار خیلہ کے رہائشی محمد عظیم سے ہوئی۔ لڑکی والوں کے مطابق اس شادی میں چھ لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سسرال پہنچنے کے بعد اس پر جہیز لانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اس معاملے پر تنازع ہونے کے بعد عظیم چند روز قبل اپنی بیوی اس کے مائیکے چھوڑ کر چلا گیا۔ خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے فون پر اس سے کہا کہ جہیز لے کر ہی گھر میں داخل ہونا مگر وہ اس کے لیے تیار نہیں تھی۔ اس کی وجہ سے عظیم نے اس کو فون پر تین بار طلاق دے دی۔ جہیز کا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ خاتون عظیم کے دوسری شادی کرنے کا بھی دعویٰ کر رہی ہے۔ خاتون نے تالکوٹرہ کوتوالی میں شوہر عظیم، سسر پپو، ساس شبانہ، اور بہنوئی کے خلاف جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور تین طلاق قانون کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے کیس درج کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2023, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.