ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ٹرانسپورٹ نگر واقع ڈپو سے دو میٹرو ٹرینیں اپ اور ڈاؤن لائن سے چلائی گئیں۔ نارتھ ساؤتھ کاریڈور کے سبھی 21 میٹرو اسٹیشن پر میٹرو افسران کو لگایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ۔19 کے ضوابط پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔
اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر دنیش کمار کیشو نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کو ہر چار پانچ گھنٹے میں سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ لفٹ کے ساتھ، ٹکٹ کاؤنٹر، آٹو میٹک فیئر گیٹ اور ٹکٹ ویٹنگ مشین کو تین سے چار گھنٹہ میں سینیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
'خواتین کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز خوش آئند'
ہر اسٹیشن پر تعینات افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مسافروں کو راغب کریں۔ سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر نیپکن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی سرگرمیوں کے ساتھ میٹرو خدمات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔