ETV Bharat / state

دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں: مولانا کلب جواد - ڈاکٹر عمر گوتم کو جبرا تبدیل مذہب

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ "دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے، قرآن اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔''

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 3:57 PM IST

Updated : Jun 24, 2021, 4:15 PM IST

اتر پردیش اے ٹی ایس نے دہلی کے مفتی جہانگیر قاسمی اور ڈاکٹر عمر گوتم کو جبرا تبدیل مذہب کے نام پر گرفتار کیا تھا۔ ان پر ہزار سے زائد لوگوں کا مذہب تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی یو پی اے ٹی ایس لگاتار کاروائی کر پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے بتایا کہ دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے، قرآن اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ اے ٹی ایس کی کاروائی صحیح ہو کیونکہ پہلے بھی بڑی تعداد میں مسلمان کئی سالوں بعد بےگناہ بری ہوئے ہیں۔

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی
مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ اے ٹی ایس کا ہر کام صحیح نہیں ہوتا۔ بہت ساری بدعنوانی بھی کرتے ہیں اور بے گناہوں کو بھی گرفتار کرتے ہیں۔ کیونکہ بڑی تعداد میں مسلمان کئی سالوں تک جیل میں رہنے کے باوجود با عزت بری ہوئے ہیں لہذا پورے معاملے کی تہہ تک تفتیش کرنے کے بعد ہی کارروائی کرنی چاہیے۔
  • مزید پڑھیں:Maulana Umar Gautam: عمر گوتم کی گرفتاری پر علماء کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے، ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ صرف اسلام قبول کرنے یا مسلمان ہو جانے کی بنیاد پر گرفتاری کرنا ملک کے آئین کے خلاف ہے۔ بھارتی آئین میں سبھی کو اپنے پسند کا مذہب اختیار کرنے کی آزادی ہے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ کوئی بھی بالغ شخص ہندو، مسلمان، عیسائی یا کوئی بھی مذہب اختیار کر سکتا ہے اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہے لہذا جب تک پوری تحقیقات نہ ہو جائے کسی کو قصور وار ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ اتنا ضرور ہے کہ اسلام جبر کا نام نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسے لوگوں کو مسلمان مانتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اے ٹی ایس نے مذہب تبدیل کے الزام میں گرفتار کیے گئے دونوں لوگ کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں مسلسل نئے خلاصے اور ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار کے مطابق پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ اسلامی دعوۃ سینٹر مذہب تبدیل کے لئے مہم چلا رہی ہے، جسے 'سائلینٹ جہاد' نام دیا گیا ہے۔

اے ڈی جی کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی لکھنؤ اور دہلی کی غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈنگ کر رہی ہے۔ اس میں لکھنؤ میں ملیح آباد کی الحسن ایجو کیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، ہمیں اس کے پختہ ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزم عمر فاؤنڈیشن کا وائس پریسیڈنٹ ہے، ساتھ ہی عمر ایک دوسری تنظیم کا بھی ذمہ دار ہے۔ اب اے ٹی ایس نے الحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتوں ممبران کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

اے ڈی جی کے مطابق ملیح آباد کے رحمان کھیڑا میں واقع الحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن میں دسویں درجے تک سی بی ایس سی بورڈ کے اس اسکول میں 500 بچوں کو مفت میں تعلیم دینے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اقبال احمد ندوی تنظیم کے صدر، عمر نائب صدر، نجیب الحسن سیکرٹری، عبدالحئی، محیب عالم، آمنہ رضوان اور مشیر احمد ممبر ہیں۔ یو پی اے ٹی ایس کو سبھی ممبران کی تلاش ہے۔

Last Updated : Jun 24, 2021, 4:15 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.