ETV Bharat / state

لکھنؤ: مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج جون کے آخر میں آنے کا امکان

اترپردیش مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان جون کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ بورڈ کی کاپیوں کی جانچ کا کام 98 فیصد ہو چکا ہے۔

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:14 PM IST

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے سبب کاپیوں کی جانچ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی لیکن اسی ماہ کے آخر تک نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔'

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ، ویڈیو

رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ 'اس بار کم اساتذہ ہی کاپیوں کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہے کہ سماجی فاصلے کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے پہلے ہی بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے طلباء کو چھوڑ کر بقیہ سبھی درجہ کے طلباء کو اگلے درجے میں داخلہ دے دیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ کو کہا گیا کہ وہ بچوں کا ایک 'واٹس اپ گروپ' بنا کر تعلیم کا کام جاری رکھیں تاکہ طلباء کا نقصان نہ ہو۔

اس کے علاوہ مدرسہ بورڈ اپنے طلباء کے لیے ایک ایسا 'موبائل ایپ' بنانا چاہتا ہے جس میں سبھی درجے کا کورس شامل ہو اور طلباء گھر میں ہی تعلیم شروع کر دیں۔

قابل ذکر ہے کہ امسال سے مدرسہ بورڈ کے طلباء کے لیے 'این سی سی' میں شامل ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ اس کے جواب میں مدرسہ رجسٹرار نے بتایا کہ 30 جون تک لاک ڈاؤن ہے اس کے بعد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں 557 امتحان سینٹر بنائے گئے تھے اور ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل ہوئے۔ ان میں 97 ہزار 348 طلباء اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہیں۔

کل طلباء میں ریگولر ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 پرائیویٹ امتحان میں شامل تھے۔ ان میں سے 35 ہزار کے قریب طلباء امتحانات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.