اتر پردیش حج کمیٹی نے عازمین حج کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کی ہے اس سے قبل 31 جنوری 2022 تک درخواست دینے کی آخری تاریخ تھی لیکن اب 15 فروری 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔ Last Date for Haj Online Application Extended Till Feb 15
اتر پردیش حج کمیٹی کو اب تک 8 ہزار عازمین حج کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ابتدائی دنوں میں درخواست کی تعداد کافی کم تھی لیکن کچھ دنوں میں اس میں تیزی آئی ہے امید کی جارہی ہے 15 فروری تک بڑی تعداد میں درخواست موصول ہونگے۔ اس کے لیے تمام اضلاع کے اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو ہدایت دی گئی ہیں کہ اپنے علاقے میں عوام کو حج کے درخواست دینے کی جانب معلومات فراہم کریں اور ایک ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی کے افسر راہل گپتا نے بتایا کہ ریاست کی بیشتر مدارس میں بھی اس بابت علماء سے بھی کہا گیا ہے کہ کہ درخواست کے بارے میں عوام سے کہیں۔
اتر پردیش حج کمیٹی کے ایکشن پلان کے مطابق اب تک سعودی عرب میں ایک وفد کے ذریعے جائزہ لینا تھا کہ وہاں ہوٹل کا جائزہ لےکر کرایہ کے لیے معاہدہ کی کاروائی مکمل کرلیں لیکن سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن نہیں آئی ہے۔ اس لیے اب تک یہ کاروائی نہیں ہوسکی۔ حج کمیٹی سعودی حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظار کررہی ہے کہ آئندہ کورونا کی صورتحال کیا ہوگی اور اس پر کیا گائیڈ لائن آتی ہے۔
اترپردیش حج کمیٹی کے افسر راہل گپتا نے نے بتایا کہ رواں برس ضرورت پڑنے پر مغربی اترپردیش کے عازمین حج کے لیے غازی آباد میں تعمیر اعلیٰ حضرت ہاؤس کو بھی کھول دیا جائے گا تاہم درخواست دہندگان کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ سبھی تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات اگر بہتر ہوئی تو ٹریننگ سینٹرز میں بھی عازمین حج کو بلاکر کے ٹریننگ دی جائے گی اور سبھی سرگرمیاں وقت پر مکمل کر لی جائے گی۔