اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 4,412 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 69 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں آج ریکارڈ 599 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 11 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ آج کئی دنوں بعد لکھنؤ میں اتنے کم مثبت کیسز آئے ہیں۔
اس سے پہلے ہر روز تقریباً ہزار کیسز سامنے آ رہے تھے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 49,927 جبکہ 41,570 صحتیاب ہوئے اور 664 لوگوں کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:
دنیا بھر میں کورونا وائرس: ہلاک شدگان 9.89 لاکھ، متاثرین 3.25 کروڑ سے متجاوز
اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 8409 ہیں۔ لکھنؤ میں کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جا رہا تھا، لیکن تین دنوں سے کورونا مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 24 ستمبر کو 659، 25 ستمبر کو 580 اور آج 599 مثبت کیسز آئے ہیں۔ حالانکہ ابھی بھی ریاست میں سب سے زیادہ لکھنؤ میں ہی کورونا مریض ہیں۔