ETV Bharat / state

دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 2 لاکھ 60 ہزار 641 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 3,843 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری ہے، یہاں آجج ایک دن میں 1006 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جو کہ اب تک کی درج کی گئی سب سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے

دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری
دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 6:37 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اترپردیش میں 6,692 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں، وہیں 81 لوگوں کی موت ہوئی ہے.

دارالحکومت لکھنؤ میں شروعات کے دنوں میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم تھا لیکن اب اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک دن 1006 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 31,502 جبکہ 22,869 صحتیاب ہوئے ہیں اور 420 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 8,213 ہیں۔

اتر پردیش حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ تو صوبے میں مثبت کیسز کم ہو رہے ہیں اور نہ ہی دارالحکومت لکھنؤ میں۔

لکھنؤ میں گذشتہ 10 دنوں میں ریکارڈ 8 ہزار 153 مثبت کیس آئے ہیں جبکہ 106 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 5 ہزار 984 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.