پولیس ترجمان کے مطابق 'آمدورفت پولیس' نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی۔
اس دوران دوپہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 116، تین سواریاں بیٹھانے والے 10، مخالف سمت میں چلنے والے 31 جبکہ نوپارکنگ میں 107 افراد کا چالان کیا گیا۔ چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے والے 32 افراد کا چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں 50 سے زیادہ افراد کا چالان کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کانگریس اقلیتی سیل کے قومی کوآرڈینیٹر شمیم علوی کا بریلی دورہ
ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر تین لاکھ 20 ہزار روپے وصولے ہیں۔
یواین آئی