ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمد آباد کوتوالی علاقے میں جمعرات کو ایک عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گیسنگھ پور گاؤں کے رہنے والے 20برس کے ریوتی عرف روہت نے آج علی الصبح اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، جس کی خبر ملنے پر تقریباً تین گھنٹے بعد اس کی 19 برس کی معشوقہ شویتا نے بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
خیال رہے کہ یہ دونوں بی ایس سی سال دوم کے طالب علم تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ہی جماعت میں ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، جس کا دونوں کے اہل خانہ مخالفت کررہے تھے۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ کل مہانگر علاقے میں نئی بستی رحیم نگر کے رہنے والے 20 برس کی رمیش چندر کا بیتا ششی کانت بھارتی نے اپنے کمرے میں پنکھے کے کنڈے میں ساڑی کا پھندا ڈال کر پھانسی لگالیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ بی کام (سال سوم) کا طالب علم تھا، جبکہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔