موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سہارنپور کے تحصیل بیہٹ علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے، جہاں دلت طبقہ کے ایک نوجوان اور لڑکی میں کافی دنوں سے محبت چل رہا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ایک برادری سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں کے خاندان اس شادی کے لئے راضی نہیں تھے۔
جس کے بعد گزشتہ شب لڑکی نے زہریلی اشیاء کھاکر اپنی زندگی ختم کرلی، حالانکہ آلڑکی کے اہل خانہ فوری طور پر لڑکی کو لیکر ہسپتال لے گئے، لیکن راستہ میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔
لڑکی کی موت کی خبر سن کر صدمہ میں آئے اس کے عاشق نے گاؤں کے پاس ہی ایک پیڑ پر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ نوجوان کے پھانسی لگائے جانے کی خبر سے گاؤں میں افرتفری مچ گئی۔
اہل خانہ لاش کو اتار کرگھر لے آئے، متوفی لڑکی اور متوفی لڑکے کے اہل خانہ نے فوری دونوں کی آخری رسومات ادا کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر بہٹ تھانہ کے انسپکٹر راجکمار شرما موقع پر پہنچے اور پورے واقعہ کے بابت معلومات حاصل کی
وہیں اتل شرما ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایاکہ اس واقعہ کو لیکر کارروائی کی جارہی ہے۔