اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں آج حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا تذکرہ ہوا، جس کے بعد عاشق اہل بیت کو امام حسین علیہ السلام کے 'موئے مبارک' اور اولیاء اللہ کے تبرک کی زیارت کروائی گئی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مولانا سید ابو بکر کچھوچھوی نے بتایا کہ ہم لوگ ماہ محرم میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا تذکرہ کر رہے ہیں اور ان کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کامل ایمان ہونے کی شرط ہے یہ ہے کہ آپ کے دل میں محبت اہل بیت ہو، تبھی آپ مکمل مسلمان بن سکتے ہیں۔
مولانا ابو بکر نے کہا کہ اس موقع پر حضرت حسن حسین علیہ السلام کے 'موئے مبارک' کی زیارت بھی کروائی گئی۔اس وقت پوری دنیا کورونا وبا سے متاثر ہے، ہر روز مریض لاکھوں کی تعداد بڑھ رہے ہیں۔ ہم لوگ شہداء کربلا کے وسیلہ سے اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کا خاتمہ جلد ہو تاکہ سبھی لوگ پہلے کی طرح زندگی بسر کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
'امام حسینؓ کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا'
مولانا سید ابو بکر نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورٹ کا فیصلہ صحیح یا غلط ہے کیونکہ کورونا کے مدنظر ہم تعزیہ داری نہیں کر سکتے۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ ہمارے دلوں میں محبت اہل بیت ہے، جسے کوئی روک نہیں سکتا۔