اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے ہفتہ کو کہا کہ رام صرف بی جے پی کے ہی نہیں بلکہ ہم سبھی کے بھی ہیں۔ اور امید ہے کہ بھگوان شری رام ظلم و بربریت کا خاتمہ جلد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کے لوگ نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔ بھگوان رام بی جےپی کے ہی نہیں سب کے ہیں۔ وہ سبھی کے ذرے ذرے میں قیام کرتے ہیں اس لئے ہم سبھی کو شری رام کے راستے پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کے نام پر ناانصافی کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ ہم مریادا پرشوتم کے راستے پر چل کر ناانصافی کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کا ختمہ ہونا چاہئے۔آج ہم لوگوں نے پوجا کی ہے۔ عوام کو پریشان کرنے والے نیست و نابودہوجائیں۔
ایس پی لیڈر نے الزام لگایا کہ بی جے پی بھگوان رام کو محدود کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے مکرو فریب میں نا پھنسے۔ بی جے پی کے لوگ ٹھگ ہیں۔
اترپردیش میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانی کتوٹی پر طنز کستے ہوئے شیوپال نے کہا کہ بجلی کی حالت پر وزیر کیا بیان دے رہے ہیں۔1500انجینئر معطل چل رہے ہیں۔ بل کی ادائیگی کرنے کے باوجود صارفین کو بجلی نہیں مل رہی ہے۔ بجلی کی خراب حالت میں بہتری پر وزیر توانائی اے کے شرما کو محکمہ چھوڑ دینا چاہئے۔
انہوں نے اکھلیش یادو کی حکومت میں بجلی کے لیے کیے گئے کاموں کے بارے میں بتایا۔ شیو پال یادو نے انتباہ دیا کہ اگر بجلی کی سپلائی ٹھیک نہیں ہوئی تو سماج وادی پارٹی بدعنوان اہلکاروں کے خلاف تحریک شروع کرے گی۔ اوم پرکاش راج بھر کی بی جے پی سے قربت پر انہوں نے کہا کہ ایس پی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ملک اور ریاست کے عوام بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ سماج وادی پارٹی دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر 80 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اعظم گڑھ سے الیکشن لڑنے کے سوال پر شیو پال یادو نے واضح کیا کہ قومی قیادت جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں مقبرہ توڑنے کے معاملے پر بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یواین آئی۔