ETV Bharat / state

Police Encounter In Noida پیشہ ور مجرم کرشن عرف چیرا انکاؤنٹر میں زخمی - پولیس کا لٹیرے کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا

نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں واقع جے پوریہ کالج کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس انکاونٹر میں پیشہ ور مجرم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور بدمعاش کے درمیان انکاونٹر کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Police Encounter In Noida

پیشہ ور مجرم کرشن عرف چیرا انکاؤنٹر میں زخمی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 1:55 PM IST

پیشہ ور مجرم کرشن عرف چیرا انکاؤنٹر میں زخمی

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کی نوئیڈا پولیس کا لٹیرے کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ مقابلے کے دوران شاطر لٹیرا پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔زخمی بدمعاش کی شناخت کرشن کے طور پر ہوئی ہے۔ دہلی این سی آر علاقے میں بدمعاش کے ذریعہ ڈکیتی اور جھپٹ ماری( اسنیچنگ) کی درجنوں وارداتیں انجام دی گئی ہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹر 58 کے جے پوریہ کالج کے قریب پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ لٹیرا موٹر سائیکل پر سوار اس علاقہ سے گزرنے والا ہے۔ چیکنگ کے دوران پولیس کی جانب سے شرپسند کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ٹیم کو گھیرے میں دیکھ کر بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں بدمعاش کرشن پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی آشوتوش دیویدی کے مطابق زخمی بدمعاش کرشن تقریباً ڈیڑھ درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے 05 لوٹے گئے موبائل، 01 چوری کی موٹر سائیکل، پستول اور کارتوس وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔ مشکوک ہونے پر پولیس ٹیم نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کردی۔ جواب میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی شرپسند کی ٹانگ میں لگی۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے قریبی ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے میں اس نے نوئیڈا کے مختلف کوتوالی علاقوں میں موبائل چھیننے کی پانچ وارداتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Clash Between Two Communities علیگڑھ میں دو برادریوں کے درمیان جھڑپ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.