لوک عدالت سول کوٹ کے کیمپس میں لگائی گئی تھی۔
عدلیہ کے افسران نے لوگوں کی شکایات سنی اور معاملوں کو نمٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ضلع قانون امداد سمیتی کی جانب سے منعقدہ اس قومی لوک عدالت میں دفعہ 138 بینک، موٹر حادثات، لیبر، محکمہ ٘ہائیڈل، پانی چوری سے متعلق معاملات، زمینی جھگڑے، تنخواہ، ریٹائرڈ ہونے کے بعد پینشنوں کے سلسلے میں چل رہے مقدمات، گھریلو جھگڑے اور شادی بیاہ و نان نفقہ سے متعلق معاملات آپسی سمجھوتہ کے تحت نمٹائے گئے۔
لوک عدالت میں ایک بدعنوانی کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ جہاں کچھ افراد نے گاؤں کی خواتین سے دھوکہ دیکر ان کے انگوٹھے لگوانے کے بعد بینک سے ان کے نام پر قرض لے لیا۔ متاثرہ خاتون انصاف کے لیے آج لوک عدالت پہنچی تھیں۔