ETV Bharat / state

نوئیڈا: لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 6:05 PM IST

لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف سماجوادی پارٹی مہانگر لوہیا واہنی کے صدر عظیم علی زیدی، نائب صدر نور حسن اور ترجمان ندیم سیفی کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے نوئیڈا سیکٹر 10 میں کینڈل مارچ نکالا۔

کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج
کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج

نوئیڈا میں سماجوادی پارٹی مہانگر لوہیا واہنی کی جانب سے احتجاج میں لکھیم پور کھیری تشدد میں متاثرہ کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جب کہ اس دوران اتر پردیش اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج

لوہیا واہنی کے کارکنان نے یوپی حکومت اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کو برطرف کرنے اور ملزمین کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے لوہیا واہنی کے مہانگر صدر عظیم علی زیدی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی تحریک کو دبانے کے لیے وحشیانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔

کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج
کسانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے قاتلوں کو فوری سزادی جائے اور تینوں زرعی قوانین واپس لئے جائیں۔

عظیم زیدی نے مزید کہا کہ 'حکومت اپنے گناہوں پر پردہ داری کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو لکھیم پور کھیری جانے سے روک رہی ہے اور غیر جمہوری طریقہ اختیار کرتے ہوئے ہراساں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سماج وادی پارٹی کسانوں کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.