ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے بیچ عوام پریشان، پیدل ہی گھروں کی طرف روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے قومی لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہروں میں رہ رہے غریب مزدور اور عوام پریشان ہیں۔ وزیر اعظم کے ذریعے کہا گیا تھا کہ جو جہاں ہے وہ وہیں رہے گا اور اس کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور عوام پیدل ہی اپنے گھروں کی طرف چل دیے۔

lockdown worried the public, headed home on foot
لاک ڈاؤن کے بیچ عوام پریشان، پیدل ہی گھروں کی طرف روانہ
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:04 PM IST

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاں ہے وہ وہیں رکے گا۔ اس کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔ لیکن بڑے شہروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہوئے اور وہ دوسرے دن ہی پیدل اپنے گھروں کی جانب چل دیے۔ راستے میں وہ حکومت اور انتظامیہ کے دعووں کی پول کھولتے رہے۔

لاک ڈاؤن کے بیچ عوام پریشان، پیدل ہی گھروں کی طرف روانہ

کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے اور آمدنی کا ذریعہ بند ہونے سے لکھنؤ اور کانپور میں کام کرنے والے سیکڑوں کی تعداد میں مزدور پیدل ہی اپنے گھروں کی جانب چل دئے۔ ان مزدوروں میں زیادہ تر ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہیں۔ ان لوگوں کو اطلاع نہیں مل پائی تھی کہ اتنی بڑی سطح پر قومی لاک ڈاؤن ہونے والا ہے۔

جب انہیں کھانے کی پریشانی ہوئی تو ان مزدوروں کو اپنا گھر ہی یاد آیا۔ ٹرین اور بس کی خدمات منسوخ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو پیدل ہی گھر کے لیے نکلنا پڑا۔

lockdown worried the public, headed home on foot
لاک ڈاؤن کے بیچ عوام پریشان، پیدل ہی گھروں کی طرف روانہ

بارہ بنکی تک ان کو کوئی گاڑی وغیرہ نہیں ملی تھی۔ آگے کا تقریبا 100 کلو میٹر کا سفر انہیں پیدل ہی طئے کرنا پڑا۔

ان مزدوروں کا الزام ہے کہ ان کے لیے کھانے پینے کا کوئی انتظام بڑے شہروں میں نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.