لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی اور ان کے بیٹے عبید اکرام قریشی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔
رکن اسمبلی پر الزام ہے کہ گھر کے باہر سینکڑوں لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کے بغیر اور اس پر عمل نہ کرتے ہوئے راشن تقسیم کر رہے تھے۔
جمعہ کو رات گئے گلشہید پولیس اسٹیشن میں دفعہ 188/269/270 اور 3 وبائی ایکٹ اور 51 واں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔