ETV Bharat / state

'کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر ہی بچا سکتی ہے'

ریاست اتر پردیش حکومت نے صوبے کے سبھی اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک کو تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا۔

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 1:12 PM IST

'کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر ہی بچا سکتی ہے'
'کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر ہی بچا سکتی ہے'

لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے چلتے عوام باہر نہ نکلیں۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ، سبزی، راشن، میڈیکل اسٹور کی دکانیں ہر حال میں کھلی رہیں۔

ابھیشیک پرکاش نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ کسی کو بھی دودھ، سبزی بریڈ، آٹا اور دیگر ضروری چیزوں کی کمی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس کے لیے ہم الگ سے بھی کچھ تدابیر کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کرونا وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ آپ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ بلا ضرورت کسی بھی حال میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ اگر بہت اہم کام ہو تبھی دکانوں میں جائیں لیکن وہاں پر بھی کم سے کم ایک میٹر کی دوری بنائے رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.