میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے اب رات کے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرتے ہوئے گیارہ گھنٹے کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔
یہ لاک ڈاؤن آج رات سے ہی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہی ہے اور ماسک کا استعمال کرنے بات کہ رہی ہے تاکہ کورونا کے انفیکشن کو اور زیادہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اسی کے تحت میرٹھ کے بھگت سنگھ مارکیٹ اور لال کرتی بازار کو بھی رات آٹھ بجے سے قبل ہی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایسا نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس اب قانونی کارروائی بھی کر رہی ہے تاکہ عوام کو انفیکشن سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی
میرٹھ میں جس طرح کورونا اب بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے خطرے کو دیکھتے حکومت بھی اب سخت ہو تی جا رہی ہے۔ رات کے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی طرح کورونا کی چین کو توڑا جا سکے۔