ETV Bharat / state

بدایوں: انتخابی سامان کی دکانیں لگانے والے تاجر بدحالی کا شکار

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں گاؤں پنچایت، علاقائی پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات سے قبل انتخابی نشان و دیگر دستاویزات سے متعلق 'انتخابی دکانیں' لگائی جاتی ہیں۔ اس طرح کی دکانیں لگانے والے چھوٹے کاروباری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں۔

بدایوں: انتخابی سامان کی دکانیں لگانے والے تاجر بدحالی کا شکار
بدایوں: انتخابی سامان کی دکانیں لگانے والے تاجر بدحالی کا شکار
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 5:01 PM IST

ضلع بدایوں کے ہیڈکوارٹر یعنی شہر بدایوں کے اہم چوراہوں پر لگی انتخابی دکانیں اپنے آپ میں اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ دکانیں ہر 5 برس کے بعد یا پھر وسط مدتی اور ضمنی انتخابات ہونے پر لگائی جاتی ہیں۔

بدایوں: انتخابی سامان کی دکانیں لگانے والے تاجر بدحالی کا شکار

عارضی طور پر لگائی جانے والی ان چھوٹی چھوٹی انتخابی دکانوں میں اس وقت اترپردیش میں جاری پنچایتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی نشانات، پمپلیٹ اور پرچیاں فروخت کی جاتی ہیں۔

انتخابی نشان فروخت کرنے والے ایک چھوٹے تاجر ارون کمار کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن جیسے حالات کی وجہ سے پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ ہم اس سامان کو فروخت کر کے گزر بسر کر رہے ہیں۔ یہی دکان ہمارا سہارا ہے اور انتخابات ختم ہونے کے بعد اس کاروبار کو بھی بند کرنا پڑے گا۔'

دکان پر سامان خریدنے کے لیے آئے ایک اور فرد کا کہنا تھا کہ اب لاک ڈاؤن ہے اور ان دکانداروں کے حالات بد سے بدترین ہو جائیں گے اور اس طرح کے لوگوں کو مسلسل مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں پنچایتی انتخابات جاری ہیں اور ضلع بدایوں میں پنچایتی انتخابات کے لیے گاؤں پنچایت، علاقائی پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات کی ووٹنگ 19 اپریل 2021 کو ہونی ہے۔ اس ووٹنگ سے پہلے انتخابی تشہیر کے ختم ہونے کے ساتھ ہی ان چھوٹے دکانداروں کے کاروبار کی امید بھی ختم ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.