ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے رہنے والے آشوتوش کوشک ایم ٹی وی روڈیز اور بگ باس سیزن 2 کے ونر ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤ ن سے قبل آشوتوش کوشک کا رشتہ علی گڑھ کی رہائشی ارپتا سے طے کیا گیا تھا۔
جس کے بعد دونوں کنبہ شادی کی تیاری میں مصروف ہوگئے تو وہیں شادی کے لئے 26 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے آشوتوش کوشک اور ارپتا نے لاک ڈاؤن کی پیروی کرتے ہوئے شادی کی ہے۔
اس درمیان آشوتوش نے شادی میں خرچ ہونے والے رقم کو پی ایم ریلیف فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔
وہیں آشو توش کوسک اور ارپتا کی شادی بڑے ہی سادگی کے ساتھ ہوئی۔
ساتھ ہی انہوں نے چار لوگوں کی موجود گی میں شادی کی۔