ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے لاک ڈاؤن میں چھوٹ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'روز کی طرح چھوٹ ویسے ہی رہے گی، چھوٹ کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ریسٹورنٹ اور مٹھائی کی دکانیں کھلیں گی۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے۔'
ڈی ایم نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'ابھی صرف نارمل چھوٹ دی گئی ہے۔ ایک دو دن میں دیکھا جائے گا کہ کس طریقے سے شہر میں دوسری دکانوں کو کھولنے کی پرمیشن دی جائے۔'
اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ 'صرافہ مارکٹ کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ وہیں کپڑے کی مارکٹ میں صرف دکان سے کپڑے کی سپلائی کی جا سکیں گی۔'
ڈی ایم نے کہا کہ 'سبزی کی دکان صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کھل سکیں گی۔'
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کھلے گی لیکن انڈسٹری میں کوئی بھی ملازم ہاٹ اسپوٹ علاقہ کا نا ہو، یہ ذمہ داری مالک کی ہوگی۔'
واضح ہو کہ' ریڈ زون میں ہونے کی وجہ سے سہارنپور میں 22 ہاٹ اسپاٹ بنائیے گئے تھے جس کے چلتے یہاں ضروری اشیاء کی چیزوں کی خریداری کے لئے پہلے تو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت طے کیا گیا تھا لیکن کورونا کے کم ہوتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کر دیا گیا تھا۔'