ETV Bharat / state

'سیاسی رنجش کی وجہ سے بی جے پی کارکن کا قتل' - اترپردیش پولیس

اترپردیش پولیس نے کہا کہ سریندر سنگھ کا قتل مقامی سیاسی حریف کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سریندر سنگھ نے پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی کی امیدوار سمریتی ایرانی کے لئے مہم چلائی تھی۔

اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ
author img

By

Published : May 28, 2019, 11:03 AM IST

پولیس نے کہا کہ بی جے پی کارکن کے قتل کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید دو افراد اب بھی فرار ہیں۔

اترپردیش کے ڈی جی پی، او پی سنگھ نے کہا کہ' یہ معاملہ مقامی سیاسی حریفوں کے مابین رنجش کا ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ روز سریندر سنگھ کو ان کے گھر کے باہر موٹر سائکل پر سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرورں نے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر کہا کہ سریندر سنگھ کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہوسکتی ہے لیکن مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ یہ سیاسی قتل ہے۔

سمریتی ایرانی اتوار کے روز امیٹھی پہنچیں اور سریندر سنگھ کے آخری رسومات میں حصہ لیا۔ امیٹھی کی نو منتخب رکن پارلیمان نے یقین دہائی کرتے ہوئے کہا کہ قتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:

Local political rivalry led to BJP worker’s murder in Amethi: UP top cop

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.