ETV Bharat / state

Ayodhia Development Authority: اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لسٹ فرضی، پاٹھک - بی جے پی رہنماؤں کو بدنام کرنے کی سازش

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے پیر غیر قانونی کالونیوں کے حوالے سے وائرل ایک لسٹ کے سلسلے میں دعوی کیا کہ اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی وائرل لسٹ فرضی اور جھوٹی ہے جس کی آڑ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر بی جے پی رہنماؤں کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ List of Ayodhia Development Authority Fictitious

اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لسٹ فرضی:پاٹھک

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:54 PM IST

لکھنئو: برجیش پاٹھک نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذہن میں رام کے تئیں عقیدت کے بجائے انتقام بھرا ہوا ہے اور اسی جذبے سے وہ کام کرہے ہیں۔ یہ لوگ بے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔ ان لوگوں نے اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جو لسٹ جاری کی ہے وہ پوری طرح سے فرضی ہے۔ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایسی کوئی لسٹ جاری ہی نہیں کی ہے۔یہ صرف بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی جانچ کی جارہی ہے اور جو بھی خاطی پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔

وہیں اجودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وی سی وشال سنگھ نے کہا کہ میڈیا میں پھیلائی گئی لسٹ فرضی اور گمراہ کن ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی کالونیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ یہ کاروائی جاری ہے۔ جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون سی کالونی غیر قانونی ہے۔اس ضمن میں فرضی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے۔

یواین آئی

یہ بھی پڑھیں: Modi & Yogi Receive hreat: نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.