اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سرکاری ہسپتالوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی گلُ رہتی ہے، لیکن اس بار بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے ہسپتال کا جرنیٹر بھی نہیں چلایا جا رہا ہے۔
جس کے سبب بخار میں مبتلا چھوٹے بچوں اور دیگر مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
متاثرہ مریضوں نے اس بات کی شکایت جب اسپتال انتطامیہ سے کی تو انتظامیہ نے انھیں عجیب و غریب جواب دیتے ہوئے اپنا پلہ جھاڑ لیا۔
اسپتال کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ بچوں کو گیلے کپڑوں سے پوچھتے رہئے لہذا انہیں گرمی نہیں لگے گی۔