بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں خاطی چار سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ضلعی سرکاری وکیل راجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ 21 مارچ 2008 کو وجے بہادر نے تھانہ زید پور میں ایک درخواست دی تھی اور بتایا تھا کہ 20 مارچ 2008 کی شام کو اس کے بیٹے راہل کمار کا امر سنگھ کی لڑکی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں امر اور ان کے گھر والوں نے دونوں کو مارا پیٹا تھا۔ صلح سمجھوتہ ہونے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ اگلے دن راہل کو بیت الخلاء سے واپس لوٹتے وقت امر سنگھ، رام ولاس، ہرینام سنگھ، پنٹو، اودھیش، شتروگھن اور نند کشور نے حملہ کردیا۔ پنٹو نے راہل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ جج رویندر ناتھ دوبے نے گواہوں کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد امر سنگھ، رام ولاس، ہرینام سنگھ، شتروہن اور نند کشور کو عمر قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ہر ملزم پر 16 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔پنٹو کی موت مقدمے کی سماعت کے دوران ہوئی جبکہ اودھیش کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ راجستھان کے الور ضلع میں سال 2017 میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر، تین بیٹوں اور ایک بھتیجے کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔ چھ سال بعد منگل کو عدالت نے قتل کے اس کیس پر اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے خاتون اور اس کے عاشق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gang Rape Case in Pratapgarh اجتماعی جنسی زیادتی کے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
یو این آئی