ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے فریدپور علاقے میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رضا مقیم ہیں، اور عرس رضوی کے موقع پر امینِ شریعت ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ایک لائبرری کی شروعات کی گئی ہے۔
اس لائبریری کا افتتاح درگاہ امین شریعت کے سجادہ نشین اور رضا ایکشن کمیٹی کے نائب صدر نے کیا ہے۔ اس لائبریری کو قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام تک اعلیٰ حضرت کا تحریری مواد آسانی سے فراہم ہوسکے۔
حضرت امینِ شریعت کے اہلِ خانہ اور رضا ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فریدپور میں ایک لائبریری قائم کی جائے، لہٰذا عرس رضوی کے 102 ویں عرس کے مبارک موقع پر اس لائبریری کو قائم کیا گیا ہے۔
![اس لائبریری کو قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام تک اعلیٰ حضرت کا تحریری مواد آسانی سے فراہم ہوسکے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-libraryestablishedinthenameofameeneshariyat-avb-7204399_16102020090739_1610f_1602819459_946.jpg)
لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شہر اور اطراف کے تمام لوگوں نے شرکت کی، اس کا افتتاح مشترکہ طور پر درگاہ امین شریعت مولانا سلمان رضا خان اور رضا ایکشن کمیٹی کے نائب صدرمولانا ادنان رضا خاں نے کیا۔
![اس لائبریری کا افتتاح درگاہ امین شریعت کے سجادہ نشین اور رضا ایکشن کمیٹی کے نائب صدر نے کیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-libraryestablishedinthenameofameeneshariyat-avb-7204399_16102020090739_1610f_1602819459_298.jpg)
وضح رہے کہ اس لائبریری میں مسلک اعلیٰ حضرت سے متعلق کتابوں کو جمع کیا جائےگا، اس میں عربی اور اردو کے علاوہ ہندی اور انگریزی کی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں۔
اس موقع پر درگاہ امین ملّت کے سجادہ نشین حضرت سلمان رضا خاں نے لوگوں سے راہِ حق پر یعنی اعلیٰ حضرت کے بتائے راستے پر چلنے کی تاکید کی۔
![امینِ شریعت ایجوکیشنل کی جانب سے عوام کے فائدے کے لیے ایک لائبریری کی شروعات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-bar-1-libraryestablishedinthenameofameeneshariyat-avb-7204399_16102020090739_1610f_1602819459_983.jpg)
مولانا ادنان رضا خاں نے کہا کہ حدیث شریف سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی بات کا خیال کرتے ہوئے لائبریری کا قیام کیا گیا ہے۔