ETV Bharat / state

Leopard Located In Meerut میرٹھ میں تیندوا دکھائی دینے سے لوگوں میں دہشت کا ماحول

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 3:05 PM IST

میرٹھ کے رہائشی علاقوں میں ایک بار پھر تیندوا دکھائی دینے سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے تندوا کے پکڑے جانے تک شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ Leopard Located In Meerut

میرٹھ میں تیندوا دکھائی دینے سے لوگوں دہشت کا ماحول

میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک بار پھر تیندوے کے نظر آنے سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ دو دن پہلے میرٹھ میں کینٹ کے علاقے میں نظر آنے والے تیندوے کو محکمہ جنگلات کی ٹیم ابھی تک نہیں پکڑ سکی ہے ۔ جس کی وجہ سے اب میرٹھ کینٹ بورڈ کی جانب سے منادی اور ڈھول بجا کر علاقے کے لوگوں سے شام کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے. تاکہ کسی خدشات سے عوام کو بچایا جا سکے. Leopard Located In Residential Areas In Meerut Forest department Issue Alert

ذرائع کے مطابق میرٹھ چھاؤنی علاقے میں گاندھی باغ کے گیٹ نمبر تین کے پاس پیر کی رات 9 بجے ایک تیندوا کے دیکھے جانے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔

محکمہ جنگلات اور پولیس کے سرچ آپریشن کے باوجود تیندوے کو نہیں پکڑا جا سکا۔ صدر بازار پولیس اور کینٹ بورڈ نے میرٹھ میں رجبن بازار اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی۔

پولیس نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کے ساتھ مل کر مغربی بنگال اترپردیش میں واقع سب ایریا کینٹین اور آس پاس کے علاقوں میں چیتے کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس دوران تیندوے کی پرانی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ چیتے کی پرانی ویڈیوز وائرل کرکے دہشت نہ پھیلائیں۔ میرٹھ ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر کسی تصدیق کے سوشل میڈیا پر ویڈیوز نہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:New Advisory To Control Accidents سڑک حادثات پر قابو کے لئے نئی ایڈوائزری

انہوں نے مزید کہاکہ پرانی ویڈیوز کے ذریعہ عام لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔لوگوں سے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔Leopard Located In Residential Areas In Meerut Forest department Issue Alert

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.