ETV Bharat / state

مظفر نگر میں لیکھ پال رشوت لیتے ہوئے گرفتار - انسداد بدعوانی دستے کی ٹیم

انسداد بدعوانی دستے کی ٹیم نے آج ایک کسان سے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال کو گرفتار کرلیا۔

lekhpal arrested for taking bribe of 20 thousand in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں لیکھ پال رشوت لیتے گرفتار
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 7:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر سول لائن علاقے میں انسداد بدعوانی دستے کی ٹیم نے ایک کسان سے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ روڑھکی (اتراکھنڈ) باشندہ پرویز عالم سے چکبندی متعلق کام کے لیے لیکھ پال جنیشور پرساد نے 20 ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ کسان نے اس ضمن میں انسداد بدعنوانی دستے کے افسران سے شکایت کی تھی۔ اس پر آج پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت دستے کی ٹیم نے پرویز سے 20 ہزار روپے کی رشوت لیتے وقت لیکھ پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس دوران انسداد بدعنوانی ٹیم کے ساتھ زرعی افسر جسویش تیوتیا و تحصیل دار ابھیشیک شاہی بھی موجود رہے۔ اس سلسلے میں آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.