ETV Bharat / state

Legal Notice to AMUTA secretaryاے ایم یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری کو قانونی نوٹس - ٹیچرس ایسوسی ایشن کے آرٹیکل 20 خلاف ورزیمعاملہ

سبکدوش ہونے والے سیکریٹری نجم الاسلام نے ٹیلی فون پر اپنے اوپر قانونی نوٹس کے ذریعے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا، انہوں نے کہا کہ جی بی ایم سے متعلق اجلاس کئی بار بلائی جا چکی ہے۔ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرادی گئی ہیں، یہ الزامات صرف اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے لگائے جا رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہر سوال کا جواب ثبوت کے ساتھ دیا جائے گا اور ہتک عزت کے دعوے کیے جائیں گے۔A legal notice was sent to Secretary Professor Najamul Islam

ے ایم یو
ے ایم یو
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 1:35 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ڈاکٹر کے عبید احمد صدیقی (ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اینستھیسیولوجی) نے ایڈوکیٹ دھرتی چھابڑا کی جانب سے AMUTA کے سبکدوش ہونے والے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام کو قانونی نوٹس بھیجا ہے،انہوں نے یہ نوٹس ایگزیکٹو آفس پر غیر قانونی اور من مانی قبضے، مالیات ظاہر نہ کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کے متعلق بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ سکریٹری کے طور پر اپنے دور کے آغاز سے لے کر اب تک ایک بھی سالانہ جی بی ایم کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے اور ایسوسی ایشن کے ممبران کو اکاؤنٹس کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا جو کہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے آرٹیکل 20 کے خلاف ورزی ہے۔A legal notice was sent to Secretary Professor Najamul Islam

قانونی نوٹس
قانونی نوٹس

وہیں اس حوالے سے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری نجم الاسلام نے ٹیلی فون پر اپنے اوپر قانونی نوٹس کے ذریعے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا جی بی ایم سے متعلق اجلاس کئی بار بلائی جا چکی ہے، اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرادی گئی ہیں، یہ الزامات صرف اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے لگائے جا رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہر سوال کا جواب ثبوت کے ساتھ دیا جائے گا اور ہتک عزت کے دعوے بھی کیے جائیں گے۔

قانونی نوٹس
قانونی نوٹس

ڈاکٹر عبید احمد صدیقی نے بتایا قانونی نوٹس 17 نومبر کو پروفیسر نجم الاسلام کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے پہنچایا گیا اور 15 نومبر کو واٹس آپ پر بھیجا گیا جس کا جواب 15 دن کے اندر مانگا گیا ہے

واضح رہے 14 ستمبر کو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 15 ستمبر 2022 کو ہونے والے اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی کے انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔ 10 اکتوبر 2022 تک دوبارہ انتخابات کروانے کا نوٹس بھی شائع کیا گیا تھا جس کو ابھی تک نہیں کروایا گیا۔
مزید پڑھیں:AMU Student Felicitates اے ایم یو کے طالب علم یونیسیف کمیٹی کے وائس چیئر منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.