ETV Bharat / state

Lawyers Protest In Meerut میرٹھ میں وکلا کا پرتشدد مظاہرہ - ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ

وکلا پر لاٹھی چارج کے خلاف میرٹھ میں بھی وکلا کا احتجاج زور پکڑنے لگا ہے۔ میرٹھ ڈی ایم دفتر کے باہر وکلا نے یوگی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ ناراض وکلا نے ریاستی حکومت کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

میرٹھ میں وکلا کا پرتشدد مظاہرہ
میرٹھ میں وکلا کا پرتشدد مظاہرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 5:37 PM IST

میرٹھ میں وکلا کا پرتشدد مظاہرہ

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر کے بعد میرٹھ میں بھی سینکڑوں وکلا نے ڈی ایم دفتر کے باہر زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے یوگی حکومت کے پتلے کو نذر آتش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتہ قبل ضلع ہاپوڑ میں وکلا کی جماعت پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف وکلا کا پورے اتر پردیش میں احتجاج جاری ہے. جس کے چلتے جہاں عدالتی کاروبار پوری طرح بند ہے وہیں وکلا کی ہڑتال سے جہاں عام عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اس سے سرکاری کام کاج پر بھی بڑا اثر پڑتا دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایسے میں وکلا کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت وکلا کی مانگوں کو نظر انداز کر رہی ہے جس سے ان کا غصہ بڑتا جا رہا ہے اگر یوگی حکومت ہاپوڑ میں ہوئے وکیلوں پر لاٹھی چارج کرنے والے اور ان پر لاٹھی چارج کروانے والے افسران کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کرتی ہے تو ان کا یہ اندولن مسلسل جاری رہے ۔وکلا کی جماعت کا کہنا ہے کہ وکیل کورٹ میں ایک مجسٹریٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر ان کے ساتھ پولیس اس طرح کا برتاؤ کرے گی تو عام عوام کا کیا ہوگا.

یہ بھی پڑھیں:lawyers Protest Continue مظفر نگر میں وکلا نے اتر پردیش حکومت کے پتلے کو نذرآتش کیا

وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا کی جماعت حکومت کی غلط پالیسیوں اور پولیس کے ظالمانہ روپے کے خلاف ہمیشہ سے آواز اٹھاتی رہی ہے۔ اس لیے ان کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود وکلا کا یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.