ETV Bharat / state

Lawyers Protest Continue مظفر نگر میں وکلا کا احتجاج جاری، مظاہرین نے یاستی وزرا کا گہراؤ کیا - ہاپوڑ میں پولیس اہلکاروں

مظفرنگر کے ہاپوڑ میں پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف وکلا کے احتجاج جاری ہے۔ احتجاجی وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے، اس وقت تک ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مطاہرین نے ریاستی وزیر مملکت کا گھیراؤ کرتے ہوئے قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظفر نگر میں وکلاء کا احتجاج جاری،یاستی وزرا کا کیا گہراؤ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 12:33 PM IST

مظفر نگر میں وکلاء کا احتجاج جاری،یاستی وزرا کا کیا گہراؤ

مظفر نگر : ریاست اترپردیش کے ہاپوڑ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے وکلاء کے اوپر کیے گئے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل آف اترپردیش اور کیندریہ سنگھرش سمیتی ہائی کورٹ بنچ کی کال پر گذشتہ روز مظفر نگر ضلع کی سول بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلاء نے زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجی وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے، اس وقت تک ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مظفر نگر میں مشتعل وکلا نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان اور ریاستی وزیر کپل دیو اگروال کا گھیراؤ کیا۔ وکلا نے ہاپوڑ میں وکیلوں پر لاٹھی چارج پر برہمی کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء نے یقین دلایا کہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:White Coat Ceremony میڈیکل طلباء و طالبات کے لئے وہائٹ کوٹ تقریب کا اہتمام

واضح رہے کہ چار دنوں قبل پولیس نے ہاپوڑ میں احتجاج کرنے والے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ لاٹھی چارج میں کئی وکلاء زخمی ہو گئے تھے۔ جمعہ کو مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان اور ریاستی وزیر کپل دیو اگروال ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔ اس کے بعد وکلا نے مرکزی اور ریاستی وزیر مملکت کا گہراؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے مطالبات کو رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.