ETV Bharat / state

Lawyers Protest پولیس لاٹھی چارج کے خلاف مظفرنگر میں وکلاء کا مظاہرہ - خاتون وکیل کے ساتھ پولیس اہلکاروں

ہاپوڑ میں پولیس اہلکاروں کے وکلاء پرلاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل آف اترپردیش اور کیندریہ سنگھرش سمیتی ہائی کورٹ بنچ کی کال پر مظفر نگر ضلع کی سول بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں سینکڑوں وکلا نے احتجاج کیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف مظفر نگر میں وکلاء نے کیا زبردست مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 6:03 PM IST

پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف مظفر نگر میں وکلاء نے کیا زبردست مظاہرہ

مظفرمگر: ریاست اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک خاتون وکیل کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسی متاثرہ خاتون ایڈوکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی اس زیادتی اور عہدے کے غلط استعمال کی شکایت ضلع کے اعلیٰ حکام سے کرنے کے بعد بھی جب وکلاء کو انصاف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آئی تو ضلع کے وکلاء نے جمہوری طریقے سے پرامن مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس زیادتی کے خلاف احتجاج کیا لیکن پولیس اہلکاروں نے پرامن احتجاج کرنے والے وکلاء پر بغیر کسی وارننگ کے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔جس کے نتیجے میں درجنوں وکلاء شدید زخمی ہو گئے، زیادتی کی انتہا اس وقت ہوئی جب مرد پولس اہلکاروں نے خواتین وکلاء پر بھی وحشیانہ تشدد کیا۔

ضلع ہاپوڑ کے پولیس اہلکاروں کے اس غیر قانونی لاٹھی چارج نے حکومت کی ساکھ کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ بغیر کسی وارننگ کے پرامن احتجاج کرنے والے وکلاء پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے وحشیانہ لاٹھی چارج سے ہم وکلاء انتہائی ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMU نرسنگ اسٹاف اور طلباء کے درمیان جھڑپ

اتر پردیش حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے آپ سے درخواست ہے کہ اس وحشیانہ لاٹھی چارج کا نوٹس لیں اور لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمات درج کریں اور ایسے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کریں، تاکہ آگے حکومت کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.