ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف وکلاء کا احتجاج - The husband blamed the private hospital

بارہ بنکی میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران ہوئی زچہ کی موت سے مشتعل وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے ہسپتال کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف وکلا کا احتجاج
پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف وکلا کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 5:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران ہوئی زچہ کی موت سے مشتعل وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کرکے پرائیویٹ ہسپتال کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی حلقے کے اعلیٰ پور کے رہائشی وکیل ارشاد علی کی زوجہ عظمیٰ پروین کا دو اگست کو آپریشن ہوا تھا۔ اور بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن 4 اگست کو ان کی موت ہو گئی۔

ویڈیو

اس دوران کے شوہر ارشاد نے نجی ہسپتال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کی زوجہ کی موت غلط علاج کی وجہ سے ہوئی ہے، ناتجربہ کار ڈاکٹرز نے ان کی زوجہ کو صحیح وقت پر ریفر نہیں کیا اور جب ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تب ریفر کیا گیا، ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو لے کر متعدد افسران سے شکایت کرچکے ہیں. لیکن کسی بھی قسم کی اب تک کاروائی نہیں ہوئی ہے.

اس دوران انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ ”اگر تین روز کے اندر کاروائی نہیں ہوئی تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔”

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.