اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ڈرائیورز کو گاڑی چلاتے وقت ضروری احتیاطی تدابیر سے واقف کروایا گیا اور صحت مند رہنے کےلیے ورزش کرنے پر زور دیا گیا۔
پروگرام میں آڈیو ویزول میڈیم کے ذریعہ ضروری معلومات بھی انتہائی دلچسپ انداز میں فراہم کی گئیں۔ اس تربیتی پروگرام میں ڈرائیورز نے سماجی دوری کو برقرار رکھا تھا اور چہرے پر ماسک لگایا تھا۔
اس کے علاوہ آج روڈ سیفٹی ویک کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے تقریباً 60 افراد کو چالان کیا گیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انٹرسیپٹر کے ذریعہ یمنا ایکسپریس وے پر اوور اسپیڈنگ کے 27 چالان بھی کیے گئے۔