ETV Bharat / state

آئی پی ایل کرکٹ کے طرز پر اے ای سی ایل کرکٹ لیگ کا آغاز

آئی پی ایل کی طرز پر نوئیڈا میں آرٹسٹ ایونٹ کرکٹ لیگ (اے ای سی ایل) نے اپنے تیسرے سیزن کا اعلان کر دیا۔

آئی پی ایل کرکٹ کے طرز پر اے ای سی ایل کرکٹ لیگ کا آغاز
آئی پی ایل کرکٹ کے طرز پر اے ای سی ایل کرکٹ لیگ کا آغاز
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 10:39 PM IST

کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر اور فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ذہنی اور جسمانی صحت کو بڑھاوا دینے اور تفریح فراہم کرنے کی غرض سے آئی پی ایل کی طرز پر نوئیڈا میں آرٹسٹ ایونٹ کرکٹ لیگ (اے ای سی ایل) نے اپنے تیسرے سیزن کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی پی ایل کرکٹ کے طرز پر اے ای سی ایل کرکٹ لیگ کا آغاز

ماہرین صحت کے مطابق کووڈ-19 نے لوگوں کے ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا، جس سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے۔
نفسیات میں ذہنی دباؤ کو بوجھ کے طور پر لیا جاتا ہے۔ یہ کسی فرد کی سوچ، احساسات اور اس کا دوسروں کے ساتھ معاملات پر اثرانداز ہوتا ہے اور صحت کے لیے بے شمار منفی اثرات پیدا کرتا ہے۔ ایسے میں دوستانہ ماحول اور خوشی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسی مقصد کے لئے اس لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی شروعات کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی فنکاروں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے اور ایسا کرکٹ کر سکتا ہے۔

اس ضمن میں اے ای سی ایل کے بانی آشش ماتھر نے کہا کہ اے ای سی ایل کا یہ تصور ہے کہ تمام فنکار یعنی آرٹسٹ اور ایونٹ سے متعلق وینڈر اور ایونٹ کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔ جو نہ صرف کرکٹ لیگ سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ ایک صحت مند کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔

وہیں یہ ٹورنامنٹ 26 مارچ تک چلے گا۔ اس میں اس بار 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ لیگ میچیز میں ٹینس بال سے 12 اوور کے ہوں گے جبکہ ناک آؤٹ میچ 15 اوور پر مشتمل ہوں گے۔

اس میں ممبئی پنجاب، اترپردیش اور ہریانہ کے علاوہ 12 ٹیمیں دہلی سے ہوں گی۔

فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، جبکہ مین آف دی سیریز کو اسکوٹی دی جائے گی۔

اس میچ کی پذیرائی کے لیے لئے سپنا چوہدری، نو راج ہنس، اجے ہڈا، سیبانی کشیپ اور اشوک مستی جیسی سلیبریٹی بھی موجود ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.