ETV Bharat / state

کانپور: فیس معاف کرنے کے لیے خون سے خط لکھا

author img

By

Published : May 3, 2020, 5:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس معاف کیے جانے کے لیے ونے ورما نے خون سے خط لکھ کر وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔

فیس معاف کرنے کے لیے خون سے خط لکھا
فیس معاف کرنے کے لیے خون سے خط لکھا

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے درمیان کئی اسکول آن لائن بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ ایسے میں اسکول لوگوں پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ وہ اسکول کی فیس جمع کریں۔

اسکولوں کی اس منمانی پر لوگ ایک ساتھ آئے ہیں اور لاک ڈاؤن پیرئڈ میں فیس نہ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران مانگی جا رہی فیس نہیں دیں گے۔ اس کے لیے والدین کی قیادت کر رہے ایک تاجر رہنما نے اپنے خون سے لکھا ایک خط وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔

اس خط میں تاجر رہنما نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں اور روز کمانے اور کھانے والوں کی حالت بے حد خراب ہو گئی ہے۔ تاجر کسی طرح اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو پڑھا رہے تھے، لیکن اب پیٹ بھرنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ سے گزارش کی ہے کہ تین ماہ کی فیس معاف کر دی جائے۔ اتنا ہی نہیں والدین کو کتابوں کے خرچ سے بھی راحت دلائی جائے۔ اس لیے بچے پاس ہو چکے ہیں، ان کی کتابیں لے کر دیگر بچوں کو دے دی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.