ETV Bharat / state

لکھنئو: سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج - شہریت ترمیمی قانون

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، حکومت نہ تو مظاہرین سے بات کر رہی ہے اور نہ ہی قانون واپس لے رہی ہے، اسی لیے لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں مظاہرین نے خاموش رہ کر احتجاج کیا۔

سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج
سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 8:04 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے کا 46 واں دن ہے لیکن مظاہرین خواتین کے حوصلوں میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے کا 46 واں دن، ویڈیو

جبکہ مظاہرین نے خاموش رہ کر ہاتھوں اور آنکھ پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا، ایسا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جب حکومت مظاہرین سے بات نہیں کر رہی تو مظاہرین حکومت سے بات کرنے کے لیے کیوں بے چین ہوں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہا کہ 'قومی دارالحکومت دہلی میں سی اے اے اور این آر سی کے آڑ لے کر جس طرح سے تشدد کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔

ایک سماجی کارکن نے کہا کہ 'دہلی تشدد کی تحقیقات کروائی جائے اور جو بھی متاثرین ہیں ان کی مالی امداد کی جائے۔

لکھنئو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 17 جنوری سے مسلسل خواتین کا احتجاج جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ متنازع قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک یہ مظاہرہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.