انسان اپنی روزمرہ زندگی میں اس قدر کھو گیا ہے کہ وہ اس بات سے بھی بے پردہ ہے کہ صرف کام کرنا ہی زندگی نہیں ہے بلکہ آرام کرنا بھی بہتر صحت کا ضامن ہے۔
صحت سے متعلق سیمینار میں ڈاکٹر ابھے نارائن تیواری (سینئر آیورویدا چاریہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر ہمیں صحت مند رہنا ہے اور بیماری سے دور رہنا ہے تو روزانہ کی زندگی میں چھ طرح کی غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہیں روز مرہ کی زندگی میں مقوی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کا بہت حد تک انحصار رہن سہن پر بھی ہوتا ہے۔
روز مرہ کی زندگی میں جن چھ چیزوں کا استعمال کرنے کے لیے انہوں بتایا وہ در ذیل ہیں۔
- وہ غذا جس سے انسان کا پیٹ بھر جاتا ہے، مثلاً: دال اور چاول
- روٹی
- جسے چبا کر کھایا جائے
- جو چوسنے کے بعد پیٹ میں جائے
- ہر انسان کو روز اپنے کھانے میں چٹنی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے
- اور پینے کی بات کریں تو اس میں پانی یا مشروبات وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے۔
- اس کے علاوہ انہوں نے بازار میں ملنے والی کھانے پینے کی چیزوں کا استعمال کم کرنے کی صلاح دی۔
ڈاکٹر نارائن تیواری نے کہا کہ ایک صحت مند انسان ہر روز تقریباً ایک سے ڈیڑھ لیٹر پیشاب کرتا ہے لہذا اسے اس سے تین گنا زیادہ پانی پینا چاہیے تا کہ وہ صحت مند رہ سکے۔
اس کے علاوہ سیمینار میں مختلف باتوں پر تبادلہ خیال ہوا، جیسے لوگوں کو بستر پر سونے کا صحیح طریقہ بتایا گیا۔
آخر میں ڈاکٹر ابھے نارائن نے کہا کہ جو بھی انسان قدرت کے بنائے ہوئے قوانین کے خلاف کام کرے گا اسے بیماری گھیر لیتی ہے۔