یہ دھماکہ وزير گنج علاقے میں ہوا ہے جس میں کئی وکلاء زخمی ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق کورٹ احاطے میں مزید 3 زندہ بم ملے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔
اس حملے میں کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ جو تین زندہ بم ملے ہیں، انہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق جیتو نامی شخص نے یہ حملہ کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ بم دھماکہ باہمی تنازع کی وجہ سے ہوا ہے، کیوں کہ کورٹ میں انتخابات بھی ہونے والے ہیں، اسی رنجش میں یہ حملہ کیا گیا۔