ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے امبیڈکر پارک سے پیلی کوٹھی چوراہے پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کر کے خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس احتجاج کی وجہ سے پیلی کوٹھی چوراہے پر ٹریفک جام ہوگیا جس سے راہگیروں کو کافی پریشانی ہوئی۔ سی او سٹی اندو سدھارتھ نے ٹریفک جام کھلوایا۔
اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر داخلہ کے بیٹے نے اپنی گاڑی کسانوں کے اوپر چڑھا کر کسانوں کا قتل کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے کو فوراً گرفتار کیا جائے۔
خواتین کمیشن کی سابق رکن مہیشوری کماری یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے حکومت چل رہی ہے ایسے حالات میں تو صدر راج نافذ ہونا چاہیے۔